پاکستانٹاپ سٹوری

صدر آصف زرداری کل چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد/بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت 4 سے 8 فروری 2025 تک چین کا دورہ کریں گے، آصف علی زرداری چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
آصف علی زرداری دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی کھیانگ سے ملاقاتیں کرینگے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دیگر سینئر چینی رہنماؤں اور قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دورہ چین کے دوران سی پیک پر بات چیت ہوگی، انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فریقین کثیرالجہتی فورمز پر دوطرفہ تعاون پر گفتگو کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر آصف علی زرداری چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کے لیے ٹارچ ریلے کی تقریب شروع ہوئی ۔ یہ ٹارچ ریلے تقریباً 11 کلومیٹر طویل ہے۔ 7 فروری کی شام کو ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں مرکزی ٹاور روشن کیا جائے گا ۔ٹارچ ریلے میں 120 مشعل بردار حصہ لیں گے۔ ان میں سب سے کم عمر مشعل بردار کی عمر 16 سال جب کہ سب سے زیادہ طویل عمر مشعل بردار کی عمر 86 سال ہے۔ ایشین ونٹر گیمز کا باضابطہ آغاز ر 7 فروری سے ہو گااور یہ 14 فروری تک جاری رہیں گے ۔یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کو اجاگر کرتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker