بین الاقوامیکھیل

نویں ایشین ونٹر گیمز میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے وفود چین پہنچ گئے

بیجنگ:جیسے جیسے 7 فروری کی افتتاحی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے، ہاربن ایشین ونٹر گیمز کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ یکم فروری کو، ہاربن تائی پھنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے نے ایشین ونٹر گیمز کے لیے ملک میں داخل ہونے والے غیرملکی وفود کا خیرمقدم کیا۔
ہاربن تائی پھنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ان ایشین ونٹر گیمز کے لیے باضابطہ انٹری اور ایگزٹ پورٹ ہے۔ ایونٹ کے دوران ہموار کسٹم کلیئرنس کو یقینی بنانے کے لیے، ہاربن نے 12 مینوئل چینلز اور 8 فاسٹ چینلز کھولے ہیں، جن میں ایشین ونٹر گیمز کے لیے 4 وقف کردہ چینلز شامل ہیں،جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ آنے والے وفود کسٹم کے مرحلے سے جلد اور منظم طریقے سے گزر سکیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker