![](https://ips.media/wp-content/uploads/2025/02/cmg-1.jpg)
چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا 2025 کو عالمی سطح پر نمایاں مقبولیت ملی ہے اور مشرق وسطیٰ کے مین اسٹریم میڈیا نے بھی اس پر بھرپور توجہ دی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق مصر کے سن ٹی وی نے چائنا میڈیا گروپ کا اسپرنگ فیسٹیول گالا نشر کیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب مصری ٹی وی نے اسپرنگ فیسٹیول گالا براہ راست نشر کیا، جس نے مصر میں 100 ملین سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کی۔
مشرق وسطیٰ کے دیگر ذرائع ابلاغ کی جانب سے بھی مختلف انداز سے اسپرنگ فیسٹیول گالا نشر کیا گیا ہے۔ 29 سے 31 جنوری تک، مشرق وسطیٰ کے مین اسٹریم میڈیا، بشمول یمن ٹی وی، یمن عدن ٹی وی اور لبنان نیشنل ٹی وی، نے عربی میں چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کا 50 منٹ کا خصوصی ورژن نشر کیا۔مقامی ناظرین کو گالا کا دلچسپ نشریاتی انداز بے حد بھایا ہے جو مشرق وسطیٰ میں اس کی مقبولیت کا اہم سبب رہا ہے۔