![](https://ips.media/wp-content/uploads/2025/02/gaza.jpg)
مصر کی میزبانی میں فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خلاف چھ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس قاہرہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر کے وزرائے خارجہ اور فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے شرکت کی۔
اجلاس کے مشترکہ بیان میں، شرکاء نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے جیسے اقدامات کا خیرمقدم کیا، ساتھ ہی انہوں نے غزہ کے رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور غزہ کے بے گھر ہونے والے رہائشیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔