بین الاقوامی

یو این آر ڈبلیو اے کی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ،برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا مشترکہ بیان


برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اسرائیلی حکومت کے اُس فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس میں قریب مشرق میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی و ترقیاتی ادارے ’’انرا‘‘کو اسرائیل میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے اور اسرائیلی حکام کو اس ادارے کے ساتھ تعاون کی ممانعت ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تینوں ممالک نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ انسانی امداد اور بنیادی خدمات شہریوں کو فوری، محفوظ اور بلا رکاوٹ فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے تاکہ متعلقہ کاموں کو جاری رکھا جا سکے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ فی الحال کوئی بھی ادارہ "انرا” کے افعال اور تجربے کا متبادل ،وافر صلاحیت یا بنیادی ڈھانچہ نہیں رکھتا۔ بیان میں”انرا” کی حمایت کی تجدید کی گئی اور بتایا گیا کہ یہ ادارہ مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزینوں کو خدمات فراہم کرنے والا اہم ادارہ ہے اور غزہ میں انسانی بحران سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker