دنیا بھر میں چینی نیا سال منانے کے لیے منفرد انداز اپنائے جا رہے ہیں۔ حالیہ دنوں، برطانیہ، کینیڈا، اور ارجنٹائن کے اہم لینڈ مارکس سرخ’’رنگ سے چمک اٹھے۔ چینی نئے سال کی آمد پر، برطانیہ کے اہم ترین لینڈ مارک لندن آئی کو خوشی اور خوشحالی کی علامت سرخ اور سنہری رنگ میں روشن کیا گیا، جبکہ رقص کرتے ہوئے ڈریگن اور شیر کے تماشے نے برطانوی دارالحکومت لندن کو چینی نئے سال کے جوش و خروش سے سجا دیا۔ اس تقریب نے بڑی تعداد میں چینی شہریوں، مقامی لوگوں اور سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور سب نے مل کر چینی نئے سال کے ماحول کا لطف اٹھایا۔