
بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا 2025 کے تشہیری ڈیٹا نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ 2025 کے سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کا چین کے جنوبی علاقوں میں اوسط ملٹی میڈیا آڈیو ویژول ریٹ 24.44 فیصد رہا، جو اس تاثر کے برعکس ہے کہ "جنوبی لوگ اسپرنگ فیسٹیول گالا نہیں دیکھتے”۔ یہ اسپرنگ فیسٹیول کے یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل ہونے کے بعد پہلا سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا تھا۔ ملک بھر میں اسپرنگ فیسٹیول گالا کے علاقائی ویورشیپ ریٹس میں عمومی طور پر اضافہ ہوا، اور دنیا بھر کے متعدد میڈیا نے اس بارے میں رپورٹس شائع کیں، جو اس گالا کی چین اور دنیا بھر میں مقبولیت کو ثابت کرتی ہیں۔