کالم /بلاگز

آپ کا تعارف؟

میرا نام حنا سرور ہے اور سوشل میڈیا پر میری پہچان چھوٹی چڑیا کے نام سے تھی۔۔
آپ نے لکھنا کب شروع کیا کن موضوعات پر لکھنا پسند ہے ؟
ویسے تو میں فیسبک ٹویٹر وغیرہ پر تحاریر وغیرہ لکھتی رہتی تھی لیکن میں نے سائٹ اور نیوز پیپر وغیرہ پر 2018 میں لکھنا شروع کیا تھا
آج کا ادب یا ادیب اچھا کام کر رہا ہے بہ نسبت پرانے ادیبوں کے؟
بالکل کافی سارے نئے چہرے ہیں جو بہت زبردست لکھ رہے ہیں لیکن پرانے ادیبوں کے قلم میں جو تاثیر تھی وہ اب نہیں رہی یا شاید سوچنے کا زاویہ بدل چکا ہے۔۔
کیا شاعری میں دلچسپی رکھتی ہیں ؟ آپ کی نظر میں شاعر بہتر ہے یا ادیب ؟
نہیں مجھے شاعری میں لگاو نہیں ہے۔۔
میرے اس سے پہلے دو انٹرویو ہو چکے ہیں۔جب کتاب لکھی تھی اس کے بعد کافی لوگوں نے رابطہ کیا تھا لیکن چونکہ میں سپیشل پرسن ہوں تو گھر سے باہر کہیں جاتی آتی نہیں اس لیے نہیں دے پائی تھی۔
کہانیاں کیسی پسند ہیں آپ کو ؟
میں حال میں جینے والی لڑکی ہوں اور کہانیوں سے زیادہ مجھے حقیقت اچھی لگتی ہے کیونکہ کہانی تو کوئی بھی گھڑ لیتا ہے۔
آپ کے دوست کتنے ہیں اور آپ کی نظر میں دوستی کیا ہے ؟
میں دوست نہیں بناتی اور نہ ہی میرا دوستی کے بارے میں کوئی اچھا تجربہ ہے کیونکہ سوشل میڈیا کی زندگی حقیقی زندگی سے کافی مختلف ہوتی ہے اور حقیقی زندگی میں تو کوئی دوست ہے نہیں تو بس جو ہے یہاں سوشل میڈیا پر ہے۔
خواتین کی آزادی کو کس نظر سے دیکھتی ہیں؟
خواتین کی آزادی کو میں آزادی نہیں کہتی بلکہ میں شعور کہتی ہوں جو آج کی خواتین لڑکیوں میں آرہا ہے وہ کھیل ہو یا تعلیم ہر میدان میں خود کو منوا رہی ہے۔ پہلے لوگوں کو شعور نہیں تھا اور وہ خواتین کی تعلیم حاصل کرنے کو بھی ان کا آزاد ہونا کہتے تھے حالانکہ یہ کوئی آزادی نہیں ہے اگر ایک عورت باعزت طریقے سے تعلیم حاصل کررہی ہے کاروبار یا جاب کررہی ہے تو وہ مرد کا سہارہ بن رہی ہے وہ گھر سے بھاگ کر کچھ غلط تھوڑی کررہی ہے کہ وہ آزاد ہو گئی۔
کوئی ایسی عادت جو آپ بری لگتی ہو اپنی اور اچھی عادت بھی بتائیں؟
مجھے منافقت بری لگتی ہے منہ پر کچھ ہونا اور دوسرے کی پیٹھ پیچھے کچھ اور۔۔اچھی عادت مشکل میں دوسرے کی مدد کرنا چاہے مدد کے طور پر دوسرے کا حوصلہ ہی بڑھانا ہو کافی ہوتا ہے
بیسٹ فرینڈ کون یے؟ کزنز سے یا بہن بھائی سے کیسا رشتہ ہے ؟
بیسٹ فرینڈ کوئی نہیں ہے۔اور بہن میری کوئی ہے نہیں میں اکیلی ہوں۔۔بھائیوں سے کیسا رشتہ ہے بھائیوں جیسا۔۔مطلب بھائی میرے بہت اچھے ہیں
لڑکی اور لڑکے کی دوستی کو کس نظر سے دیکھتی دیکھتی ہیں؟
لوگ کہتے ہیں لڑکی لڑکے کی دوستی نہیں ہوتی لیکن مجھے لگتا ہے دوستی تو دوستی ہے اگر اپ مخلص انسان ہو پھر سامنے والا کا جینڈر کیسا ہے آپ کو پرواہ نہیں ہو گی آپ مخلص رہو گے۔باقی دوستیاں تو آجکل لڑکی کی لڑکی سے یا لڑکے کی لڑکے سے بھی ہو تو بھی لوگ باتیں کرنے لگتے ہیں۔کیونکہ سوشل میڈیا نے اور کچھ فحش ایپ نے ماحول کو بری طرح خراب کر ڈالا ہے۔۔

مجھے عوامی موضوع پر یا ملکی عوامی مسائل لکھنا زیادہ اچھا لگتا ہے۔۔شروع شروع میں جب لکھنے لگی تھی تو کافی آفر ہووئی تھی بچوں کی کہانیوں کے حوالے سے لیکن میں نے منع کر دیا تھا کیونکہ مجھے نہیں لگتا میں اس موضوع پر کبھی لکھ سکتی ہوں۔نہ کبھی کوشش کی ہے۔
کوئی ادھوری خواہش؟
بہت ساری ادھوری خواہشات ہے۔۔۔بلکہ زندگی ختم ہو جاتی ہے مگر خواہشات تو کبھی بھی ساری پوری نہیں ہوتی۔۔لیکن الحمدللہ علی کل حال
بچپن کیسا گزرا؟
بچپن۔۔۔کیسا گزرا۔۔۔ہم پہ گزرا ہم نے گزار دیا۔۔
کبھی رائٹر بلاک ہوا؟
بالکل رائٹر بلاک ہوتے ہیں بلکہ خود بھی کرتے بھی ہیں کیونکہ مجھ سمیت ہم سبھی میں برداشت ختم ہو رہی ہے ایک دوسرے کی بات کو اہمیت دینے کا حوصلہ ہی نہیں رہا۔۔
کچھ اپنے کتب کے متعلق بتائیں؟ کتنی ہیں؟ کن کن اصناف میں لکھا ہے ؟ کیا ادیب معاشرے کو بدل سکتا ہے ؟ آپ معاشرے سے کس چیز کا خاتمہ چاہتی ہیں ؟
میری کتاب نامکمل زندگی۔۔یہ میں نے معذور افراد پر لکھی تھی لیکن اس کتاب کا مقصد تھا کہ میں اپنے جیسے معذور افراد کی آواز بن سکوں اور دنیا کو بتا سکوں کہ معذوروں کو کم تر حقیر سمجھنا بند کیجیے ان کو سپورٹ کیجیے اپنی طرح کا ایک نارمل انسان سمجھیے آپ کی زرا سی سپورٹ پر وہ وہی سب کچھ کر سکتے ہیں جو آپ کرتے ہو۔۔میرا بس چلے تو میں معاشرے سے لوگوں کی معذور افراد بارے دقیانوسی سوچ کو ختم کر سکوں۔
تلخ حقیقت لکھتی ہیں تو کبھی کوئی مشکل پیش آئی ؟
تلخ تو میں لکھتی ہوں لیکن وہ تلخ تو نہیں ہوتا وہ میری سوچ میرا نظریہ ہوتا ہے جیسے کہ سامنے والا کی سوچ اور نظریہ اگر سامنے والا سب اپنی آزادی سے لکھ بول رہا ہے تو اسے دوسرے کو بھی برداشت کرنا چاہیے اور اس تلخ کے چکر میں کافی فیسبکی پرانے دوست بھی کھو چکی ہوں۔لیکن میرے لکھے پر کبھی مجھے گھر سے کوئی آواز نہیں آئی نہ روکنے کی نہ حمایت کرنے کی۔۔۔
رائٹر بننے میں کس کی سپورٹ حاصل رہی ؟
مجھے کبھی بھی کسی بھی کام میں کسی نے سپورٹ نہیں کیا۔میں نے زندگی میں اب تک جو بھی کیا خدا پر بھروسہ کر کے اپنی مدد آپ کے تحت کیا۔۔
آخر میں کوئی نصیحت جو آپ کرنا چاہیں ؟
آخر میں نئی جنریشن کو جو موبائل فون پر فضول سرگرمیوں میں وقت ضائع کررہی ہے ان کے لیے پیغام دوں گی کہ آنے والا دور بہت مشکل ہے فضول سرگرمیوں میں زندگی اور وقت ضائع نہ کریں۔محنت کریں دل لگا کر پڑھیں اپنا کل سنوارنے کے لیے اگر آج مشکل جھیل لو گے تو کل بہت آسان ہو گا۔۔ورنہ اگر آج آسان گزار لو گے تو کل کی مشکل جھیل نہیں پاو گے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker