بین الاقوامی

چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پہلی بار جوہانسبرگ ٹمبو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نمائش

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں چینی نئے سال کے ماحول اور افریقی ثقافت کی کشش کو عمدگی سےاجاگر کیا گیا۔ چائنا میڈیا گروپ کی اسپرنگ فیسٹیول گالا براہ راست نشریات پہلی بار جوہانسبرگ کے ٹیمبو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دکھائی گئیں۔ ہوائی اڈے پر خوشی کا "چینی سرخ” رنگ غالب تھا۔ جنوبی افریقہ کے مقامی نوجوانوں نے زولو روایتی رقص کے ساتھ گالا نشریات کا افتتاحی رقص پیش کیا، جس سے تقریب کا ماحول مزید پرجوش ہو گیا۔

جوہانسبرگ میں چین کے قونصل جنرل پان چھنگ جیانگ نے جنوبی افریقہ میں چین کے سفیر وو پھنگ کی نمائندگی کرتے ہوئے اس گالا نشریات تقریب میں شرکت کی اور تقریب کے موقع پر نئے سال کا خطاب کرتے ہوئے چین اور جنوبی افریقہ کے عوام کو تہوار کی مبارکباد پیش کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker