![](https://ips.media/wp-content/uploads/2025/01/usa-plane-crashed.jpg)
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے شہر واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم کے افسوسناک واقعے پر کہا کہ چین متوفی افراد کے حوالے سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہے۔
واقعے کے بعد، وزارت خارجہ اور چین کے سفارت خانے نے فوری طور پر ہنگامی اقدامات شروع کیے۔ ابتدائی تصدیق کے مطابق، اس واقعے میں 2 چینی شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔ چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائی کی پیشرفت سے بروقت آگاہ کرے، حادثے کی وجہ جلد از جلد معلوم کرے، اور بعد کے انتظامات کو مناسب طریقے سے انجام دے۔ چین متوفی چینی شہریوں کے اہل خانہ کو بعد کے انتظامات میں ضروری مدد فراہم کرے گا۔