
بیجنگ:جشن بہار کی چھٹیوں کے دوران، ملک بھر میں مختلف اقدار کی حامل ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔
بیجنگ میں نئے سال کی تقریبات میں ٹیمپل فیئرز اور لالٹین فیسٹیول اہم ہیں۔ اگرچہ ان دنوں بیجنگ کا بیرونی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے، لیکن اس کے باوجود ٹیمپل فیئرز اور لالٹین فیسٹیول میں شرکت کے لیے لوگوں کا جوش عروج پر ہے۔
اس وقت، سنکیانگ کے چاپچال سیبو خود اختیار کاؤنٹی کے سیبو قدیم شہر میں نمایاں رونق دیکھی جا سکتی ہے۔ لوگ یہاں لالٹینوں کا نظارہ کرتے ہیں اور پرفارمنس دیکھتے ہوئے نئے سال کی خوشیاں مناتے ہیں۔