
بیجنگ:2025 کے جامع ٹرانسپورٹ اسپرنگ فیسٹیول ورکنگ گروپ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 31 جنوری کو، جو اسپرنگ فیسٹیول کے سفری رش کا 18 واں دن اور پہلے قمری مہینے کا تیسرا دن ہے ، چین میں لوگوں کا بین العلاقائی بہاؤ 316.83 ملین رہنے کی توقع ہے۔ ان میں ریلوے مسافروں کا حجم 11.8 ملین، سڑکوں پر مسافروں کا حجم 301.18 ملین، آبی ذرائع سے 15 لاکھ اور سول ایوی ایشن کے مسافروں کا حجم 2.35 ملین رہنے کی توقع ہے۔