
بیجنگ:29 جنوری ، قمری کلینڈر کے مطابق چین میں سانپ کے سال کا پہلا دن تھا۔ شمال مغربی شہر باؤجی میں، لوگوں کی بھیڑ باؤجی برونز میوزیم میں داخل ہوئی، اور کانسی کے برتن”ہی زون” کے ارد گرد گھیرا ڈال کر کھڑی ہو گئی۔ اُن کی توجہ کا نکتہ صرف اس قومی خزانے پر کندہ دو چینی حروف تھے "ژونگ گو” (چین) ۔ ہی زون 3000 سال سے زائد پہلے چینی ژو خاندان کا مشروب کا برتن تھا۔ یہ 1963 میں باؤجی شہر کے جیا زون قصبے سے دریافت ہوا تھا۔ 1975 میں، ماہرین نے جب اس پر سے زنگ صاف کیا تو اس کے اندرونی حصے میں 12 لائنوں پر مشتمل 122 حروف کا کتبہ ملا، جس میں "ژائی زی ژونگ گو” (یہاں چین میں رہو) کے الفاظ شامل تھے، جو اب تک "ژونگ گو” (چین) کا قدیم ترین تحریری ریکارڈ ہے۔