بین الاقوامیپاکستان

پاکستان سمیت متعدد ممالک میں چینی نئے سال کی تقریبات میں چینی ثقافت کا دلکش اظہار

چینی نئے سال اور جشن بہار کے موقع پرپاکستان، روس، تھائی لینڈ، قبرص سمیت کئی ممالک میں جشن بہار سے متعلق دلچسپ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ مختلف ممالک کی گلیوں کو چینی عناصر سے سجایا گیا، جس نے خوشی اور جشن کے ماحول کو مزید فروغ دیا ہے۔

جشن بہار کے موقع پر، پاکستان کی واحد لائٹ ریل میٹرو ۔ لاہور اورنج لائن میٹرو نے چینی نئے سال کی خصوصی تھیم پر مبنی ٹرین چلائی۔ احتیاط سے ڈیزائن اور سجائے گئے ٹرین کے اندرونی اور بیرونی حصوں کو چینی سرخ رنگ سے بھر دیا گیا، جس نے اسے "موبائل جشن بہار ہال” میں تبدیل کر دیا۔ پوری ٹرین میں چینی نئے سال کا ماحول اور چینی عناصر کی بھرپور جھلک نظر آتی ہے، جس نے مقامی مسافروں کو چینی نئے سال کے جشن کا احساس دلایا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker