نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا سے درآمد شدہ اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے وعدے کو پورا کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں،
اور 30 جنوری کی رات کو یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا تیل کو ٹیرف کی فہرست میں شامل کیا جائے یا نہیں۔ 20 جنوری کو، صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرتے ہوئے میڈیا سے کہا تھا کہ وہ میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں، اور یہ ٹیرف یکم فروری سے نافذ ہو سکتا ہے۔