بیجنگ:2025 کے جامع ٹرانسپورٹ اسپرنگ فیسٹیول ورکنگ گروپ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 30 جنوری کو اسپرنگ فیسٹیول سفری رش کے 17 ویں دن اور پہلے قمری مہینے کے دوسرے دن، چین بھر میں لوگوں کا مجموعی بین العلاقائی سفری بہاؤ 286.54 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے، جن میں 9.5 ملین مسافر ریلوے ، 273.57 ملین شاہراہوں،1.2 ملین آبی گزرگاہوں ، اور 2.27 ملین فضائی ذریعے سے سفر کریں گے۔29 جنوری کو، چین بھر میں بین العلاقائی نقل و حرکت کی مجموعی 205.006 ملین رہی، جس میں ماہ بہ ماہ 0.3فیصد کا اضافہ اور سال بہ سال 5.4فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ریلوے مسافروں کا حجم 5.512 ملین رہا، جو 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں ماہانہ 29 فیصد اور سال بہ سال 0.9 کی کمی ہے۔ سڑک کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کی تعداد 196.71 ملین تھی، جس میں ماہانہ 1.3 فیصد اضافہ ہوا اور سال بہ سال 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔آبی ذرائع کے مسافروں کا حجم 7 لاکھ 44 ہزار تھا، جو 2024 میں اسی مدت کے مقابلے میں 26.7 فیصد ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر 27.8 فیصد زیادہ ہے۔ سول ایوی ایشن کے مسافروں کا حجم 2.0396 ملین تھا، جس میں ماہانہ 9.52 فیصد اضافہ اور سال بہ سال 5.52 فیصد اضافہ ہوا۔