بین الاقوامی

عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کی جانب سے سانپ کے سال کی مناسبت سے مبارکباد

جشن بہار کے موقع پر کئی غیر ملکی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ چین کو نیا سال مبارک ہو اور میں آپ سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سانپ عقل مندی اور ثابت قدمی کی علامت ہے، اور آئیے ہم ان خصوصیات سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ امن، مساوات اور انصاف کے حصول کے اپنے عزم کی تجدید کریں۔ آئیے ہم امید کے ساتھ نئی شروعات کو اپنائیں اور سب کے لئے ایک بہتر مستقبل تخلیق کریں۔ میں سانپ کے سال میں آپ سب کی صحت، خوشی اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں، اور اقوام متحدہ، کثیر الجہتی اور عالمی تعاون کے لئے غیر متزلزل حمایت پر چین اور چینی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker