
دبئی: چینی نئے سال کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے وسط میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ میں پررونق مناظر دیکھے گئے ۔
چائنامیڈیا گروپ کی جانب سے مسلسل چھٹے سال دنیا کی بلند ترین عمارت پر چینی نئے سال کے لائٹ شو کے اہتمام سے برج خلیفہ کو روشن کیا گیا ہے ، جس سے دنیا بھر میں بسنے والے چینی عوام کی جانب سے چینی عوام اور دنیا بھر کے لوگوں کو نیک خواہشات کا پیغام دیا گیا ہے۔