
بیجنگ:28 جنوری کی شام نئے چینی سال کی شام ہے۔ حال ہی میں چینی قوم کے سب سے اہم روایتی تہوار کے طور پر،جشن بہار کے تہوار کو یونیسکو نے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔نئے سال کے موقع پر پورے خاندان کا اکٹھے ہو کر سال کی آخری شام پر کھانا کھانا برسوں پرانا ایک رواج ہے ۔اس موقع پر چین کے قومی ٹیلی ویژن کی جانب سے پیش کیا جانے والا "اسپرنگ فیسٹیول گالا” نئے سال کی شام کے اس عشائیے کا ایک خوشگوار حصہ ہے ۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ نئے سال کے موقع پر ’’اسپرنگ فیسٹیول گالا‘‘ دیکھنا اب اسپرنگ فیسٹیول کا ایک لازمی اور نیا رواج بن چکا ہے ۔
چینی قمری سال کے حساب سے سال 2025 کا سال سانپ سے منسوب ہے۔ اس لیے اس سال کے "اسپرنگ فیسٹیول گالا” کا مرکزی لوگو دو رقص کرتے سنہری سانپوں پر مشتمل ہے جو خوش قسمتی کی علامت اور لامتناہی طاقت کا اظہار ہے ۔ اس خوبصورت” ری یونین "فیسٹیول میں چین کی جانب سے نئے چینی سال کی یہ دعا قبول کریں:
ہر گھر میں ہو خوشحال زندگی
ہر عمر خوشیوں اور مسرتوں سے بھرپور