بین الاقوامی

چینی نئے سال کا جشن منانے کے لئے دنیا بھر کی ” ہزاروں اسکرینوں پر اسپرنگ فیسٹیول گالا ” نشر

بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کا سالانہ اسپرنگ فیسٹیول گالا بیرون ملک چینی ثقافت کی ترویج کی ایک اہم علامت بن گیا ہے۔ "بیرونی ہزاروں اسکرینوں” منصوبے کے ذریعے ، سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تشہیر جاری رکھے ہوئے ہے ، تاکہ دنیا بھر کے لوگ جشن بہار کی کشش کو محسوس کرسکیں۔


رواں سال دنیا بھر کے 87 ممالک کے 136 شہروں میں مجموعی طور پر 3,508 بڑی عوامی اسکرینوں پر اسپرنگ فیسٹیول گالا براہ راست نشر کیا جا رہا ہے اور اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تشہیری فلم پہلی بار فن لینڈ، آئس لینڈ، کولمبیا، چلی، بوٹسوانا، موزمبیق، ایران، عراق، منگولیا، نیپال وغیرہ سمیت 28 ممالک میں پیش کی گئی ہے۔

نیو یارک میں ٹائمز اسکوائر میں نیسڈیک اسکرین کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی ہیڈکوارٹر بلڈنگ، دلی میں صدارتی محل، جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں موزارٹ ہال، آسٹریلین اوپن کی بیرونی بڑی اسکرین، برطانیہ میں ٹرافلگر اسکوائر، روس میں سینٹ پیٹرزبرگ اسکوائر، جنوبی افریقہ میں منڈیلا اسکوائر، دبئی میں ایکسپو سٹی، سنگاپور میں چائنا ٹاؤن، بغداد میں کوئین عالیہ پیلس اسکوائر وغیرہ پر اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تشہیری فلم کو نشر کیا جا رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker