بین الاقوامی

چائنا میڈیا گروپ "اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” فرانس کی خصوصی تقریب کا پیرس میں انعقاد


پیرس ()
فرانس میں چائنا میڈیا گروپ کی "اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب پیرس میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی.

فرانس میں چین کے سفیر ڈینگ لی، یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ثقافت ارنسٹو اوٹون اور فرانس کے پومپیڈو نیشنل آرٹس اینڈ کلچر سینٹر کے صدر لورنٹ لی پین نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200 افراد نے شرکت کی جن میں یونیسکو میں چین کے سفیر یانگ شین یو بھی شامل تھے۔

شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ چینی جشن بہار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، اور دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ اسے مختلف شکلوں میں مناتا ہے۔ یہ تہوار نہ صرف اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ عالمی دن بن گیا ہے بلکہ گزشتہ سال اسے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ۔

” چائنیز نیو ایئر ” عالمی سطح پر تہذیب کے پھولوں میں اپنی ایک منفرد کشش کے ساتھ کھلتا ہے. چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا مسلسل 42 سال سے منعقد کیا جا رہا ہے اور آج دنیا میں نئے سال کے موقع پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ثقافتی اور فنکارانہ ٹی وی پروگرام بن گیا ہے۔

اسپرنگ فیسٹیول کی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں کامیاب شمولیت کے بعد پہلے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے طور پر ، اس سال کااسپرنگ فیسٹیول گالا 82 زبانوں میں نشر ہو گا ، اور سی ایم جی کے "5 جی + 4 کے / 8 کے + اے آئی” کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو استعمال کرتے ہوئے اندرون اور بیرون ملک ناظرین کے لئے "خوشگوار ، مبارک اور پرجوش” ثقافتی پروگرام پیش کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker