بین الاقوامی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت میں بیان منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان منظور کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بین الاقوامی دہشت گردی کی کارروائیاں اکیسوں صدی میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہیں اور سلامتی کونسل دہشت گردی کی تمام کارروائیوں ا ور طریقوں کی غیر مشروط مذمت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی ایک جرم اور ایک غیر منصفانہ عمل ہے چاہے اس کا مقصد کچھ بھی ہو ،یہ جہاں بھی ہو اور جس نے بھی اس کا ارتکاب کیا ہو۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب، قومیت، تہذیب یا گروہ سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔
سلامتی کونسل کے اعلامیے میں دہشت گرد گروہوں یا افراد کی جانب سے شہریوں، اہم انفراسٹرکچر اور اہداف پر حملوں بشمول بین الاقوامی اور سرحد پار حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایسے حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور تمام رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی مذمت کے لیے ضروری سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker