فن و فنکار

چینی کارٹون کی پاکستان میں مقبولیت سے دوستی اور مضبوط روابط کا عمدہ اظہار

بیجنگ :حالیہ دنوں، چین کے تیار کردہ اینی میٹڈ کارٹون "چاند تارے کا خزانہ ” کو پاکستان میں وسیع پیمانے پر مقبولیت ملی ہے اور اسے ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
منفرد تخلیقی صلاحیتوں کا حامل، یہ کارٹون ایک پاکستانی لڑکے کی سنسنی خیز مہم جوئی کی کہانی بیان کرتا ہے جو اپنے خواب میں مونکی کنگ کے ساتھ چاند تارے کے خزانے کو چین لے جاتا ہے۔ اس سے ایک واضح پیغام دیا جاتا ہے کہ مخلص اور بے لوث محبت سے بڑھ کر دنیا میں کوئی شاندار خزانہ نہیں۔کارٹون میں پاکستانی لڑکے اور مونکی کنگ کا ایڈونچر لامحدود تخیل اور بچوں کی تفریح سے بھرپور ہے۔
اس سے نہ صرف چین اور پاکستان کے درمیان گہری دوستی اجاگر ہوتی ہے بلکہ ناظرین اتحاد کی طاقت کے ذریعے دنیا بھر کے ممالک کے درمیان دوستی، تعاون، باہمی حمایت، قریبی رابطے اور مشترکہ ترقی کے ایک خوش گوار جذبے کو محسوس کر سکتے ہیں -پاکستانی ناظرین نے کارٹون میں چینیوں کے دوستانہ امیج کو بے حد سراہا اور کہا کہ وہ مستقبل میں ایسی مزید تخلیقی کاوشوں کے منتظر ہیں۔ یہ کارٹون نہ صرف بچوں کے لیے خوشی لاتا ہے بلکہ نوجوان نسل کو امن، ہم آہنگی، اتحاد اور دوسروں کی مدد کرنے کی طاقت کا ادراک بھی دیتا ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker