امریکی صدر ٹرمپ نے کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے، جن میں یہ شامل ہے کہ امریکہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پیرس معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا۔ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کے تقریباً 80 ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کر دیا، جن میں توانائی کی لاگت کو کم کرنے کے لیے تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ، شہریوں کی آزادی اظہار پر وفاقی حکومت کی سنسرشپ کا خاتمہ، اور بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کیوبا کو "دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک” کی فہرست سے نکالنے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ ، وغیرہ شامل ہیں۔
اسی دن، وائٹ ہاؤس کی جانب سے پیرس معاہدے سے دستبردار ہونے کے عزائم کے جواب میں ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ پیرس معاہدے سے شروع ہونے والا توانائی کا انقلاب ممالک اور کاروباری اداروں کو 21 ویں صدی میں قابل تجدید توانائی اور روزگار اور معاشی خوشحالی میں سرمایہ کاری کا بے مثال موقع فراہم کرتا ہے۔ اس نازک دہائی کے دوران، عالمی رہنماؤں کو ماحولیاتی اقدامات اپنانے کے لئے ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔