بین الاقوامیٹیکنالوجی

ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون پر آئندہ 75 روز تک عمل درآمد نہیں ہوگا، ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈز کے ایک سلسلے پر دستخط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈرز کے ایک سلسلے پر دستخط کیے.جس کے مطابق ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون پر آئندہ 75 روز تک عمل درآمد نہیں ہوگا۔ امریکہ میں پیدا ہونے والے بچے جو غیر قانونی تارکین وطن یا عارضی ویزا ہولڈر ہیں اب خود بخود امریکی شہریت حاصل نہیں کر سکیں گے ۔امریکہ کی جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا اور تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے سرکاری اہلکاروں اور وسائل کی تعیناتی کو مضبوط بنانے اور جسمانی رکاوٹوں میں اضافہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ایگزیکٹو آرڈ کے مطابق امریکہ یکم فروری سے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ روس یوکرین کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جا سکے اورمتعلقہ مذاکرات پہلے ہی جاری ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی "قومی سلامتی” کو برقرار رکھنے کے معاملے میں امریکہ کو "گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker