اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات 3.8 بلین ڈالر تک پہنچنا انتہائی خوش آئند ہے،
اپنے ایک بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ برآمدات معیشت کو مستحکم کرنے، تجارتی خسارہ کم کرنے اور صنعتی پیداوار بڑھانے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں،
جی سی پی پلس اسٹیٹس کی بدولت بیشتر پاکستانی مصنوعات کو یورپی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری اور ترجیحی داخلے کی اجازت ہے،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ برطانیہ ، نیدرلینڈز، فرانس، جرمنی اور بیلجیئم سمیت شمالی اور مشرقی یورپ پاکستانی مصنوعات کیلئے ایک بڑی منڈی ہیں،
یورپی یونین، امریکہ اور دیگر خطوں کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کا رجحان درست سمت میں مثبت پیشرفت ہے ،
یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کی یہ مضبوطی ملکی معیشت کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہے،
انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت صنعتوں کی بحالی اور اقتصادی ترقی کا سفر جاری ہے،
برآمدات میں اضافہ اور نئی مارکیٹس تک رسائی ہی معاشی ترقی کیلئے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں،
ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ کیلئے ویلیو ایڈیڈ صنعتوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے،
بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ آفیسرز کو فعال، برآمدات میں اضافے کیلئے ٹارگٹ سونپے جائیں،
برآمدات میں اضافے، صنعتی ترقی کیلئے توانائی قیمتوں اور شرح سود میں مزید کمی جیسے اقدامات ناگزیر ہیں،