بین الاقوامی

یمن کے حوثی جنگجووں کا امریکی ایئر کرافٹ کیرئیر پر حملے کا دعویٰ

یمن کے حوثی ترجمان یحییٰ سریا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حوثی جنگجووں کے ڈرون یونٹ، میزائل یونٹ اور بحری فوج نے شمالی بحیرہ احمر میں واقع امریکی ایئر کرافٹ کیرئیر "ٹرومین” اور کئی دیگر جنگی جہازوں کے خلاف مشترکہ فوجی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ڈرونز اور کروز میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔
بیان کے مطابق آپریشن نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کیے اور امریکی ائیر کرافٹ کیرئیر کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس ائیر کرافٹ کے بحیرہ احمر میں آنےکے بعد سے یہ آٹھواں موقع ہے جب حوثیوں نے اس پر حملہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں، حوثی جنگجووں نے اپنے بیان میں متنبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے دوران یمن پر کسی بھی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور حوثی ٹھوس فوجی کارروائی سے اس کا بھرپور جواب دیں گے۔
اس حوالے سے امریکی فوج کی جانب سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker