بین الاقوامی

چین کے نائب وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس 2025 میں شرکت کریں گے


بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ورلڈ اکنامک فورم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کلاز شواب اور سوئٹزرلینڈ اور نیدرلینڈز کی حکومتوں کی دعوت پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوئی شیانگ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور 19 سے 24 جنوری تک سوئٹزرلینڈ اور نیدرلینڈز کا دورہ کریں گے۔ ترجمان نے یہ بھی اعلان کیا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین بیس سے چوبیس جنوری تک چین کا دورہ کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker