بین الاقوامی

اصلاحات کے لئے سائنسی طریقہ کار کی ضرورت ہے، چینی صدر


بیجنگ: 16 جنوری کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے دوسرے شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے ” ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے میں متعدد اہم نظریاتی اور عملی مسائل”۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ درست راستے اور جدت طرازی پر عمل پیرا ہونا ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کا ایک اہم اصول ہے۔ اصلاحات ایک جامع پروجیکٹ ہے جس کے لئے سائنسی طریقہ کار کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے، قانون کی حکمرانی کے میدان میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنا ضروری ہے، اور اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لئے قانون کی حکمرانی کی سوچ اور طریقوں کا بہتر طور پر استعمال کرنا ہوگا. دوسری بات یہ ہے کہ اداہ جاتی تعمیر پر زور دیتے ہوئے نیا پہلو قائم کرکے پھر پرانا پہلو ترک کرنا ہوگا تاکہ قیام اور ترک کے عمل میں اصلاحات کو استحکام کے ساتھ آگے بڑھایا جائے ۔ تیسری بات یہ ہے کہ ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینا ضروری ہے۔ اور چوتھی بات یہ ہے کہ منصوبہ بندی اور نفاذ کے درمیان تعلقات کو احسن طریقے سے سنبھالنا ہوگا. مضمون میں کہا گیا ہے کہ افسران،بلخصوص اعلی حکام کو مسائل سے بچنے کے بجائے ان کا سامنا کرنا چاہئے، خطرات اور چیلنجوں کے سامنے کبھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہیئے اور اصلاحات اور ترقی کا نیا میدان تخلیق کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker