بین الاقوامی

چین-جاپان حکمراں جماعتوں کے تبادلے کے میکانزم کے نویں اجلاس میں متعدد اتفاق رائے

بیجنگ:چین-جاپان حکمراں جماعتوں کے تبادلے کےمیکانزم کا نواں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان اورچاپان کی کومیتو پارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ فریقین نے باہمی اعتماد ، افرادی و ثقافتی تبادلوں اور باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے پر کھلے دل سے تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے چار چین-جاپان سیاسی دستاویزات میں متعین اصولوں پر عمل کرنے اور چین-جاپان اسٹریٹجک فائدہ مند تعلقات کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ چین اور جاپان کے تعلقات کسی بھی صورت حال سے دوچار ہوں، انہیں قریبی بات چیت اور رابطے کو برقرار رکھنا چاہیے، دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں، سیاسی رہنماؤں اور نوجوان سیاست دانوں کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہیے اور باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو بڑھانا چاہیے۔ فریقین نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے اور جاپانی آبی مصنوعات کی درآمدات سمیت معاملوں پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق کیا ہے کہ دونوں حکومتوں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے نفاذ کو فروغ دیا جائے اور مشاورت کو تیز کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خدشات کو مناسب طریقے سے نمٹا جائے۔ دونوں فریقوں نے رواں سال موسم خزاں میں چین-جاپان حکمراں جماعتوں کے تبادلے کے میکانزم کے 10ویں اجلاس کے انعقاد پر اصولی طور پر بھی اتفاق کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker