
اسلام آباد(آئی پی ایس)پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اور آئینی ترمیم کی باز گشت،، تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے میدان میں آگئی، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے آئینی ترمیم بل سینیٹ میں جمع کرادیا، بل میں کہا گیا کہ بہاولپور ڈویژن، ڈیرہ غازی خان اور ملتان ڈویژن کو صوبہ پنجاب سے الگ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اور آئینی ترمیم کی گونج تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے میدان میں آگئی ،
جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے آئینی ترمیم بل سینیٹ میں جمع بہاولپور ڈویژن ، ڈیرہ غازی ڈویژن اور ملتان ڈویژن کو صوبہ پنجاب سے الگ کیا جائے۔
بل کا متن جنوبی پنجاب کا ترمیمی سینیٹر عون عباس بپی نے جمع کرایا۔
پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے نو مئی 2012 کو قرارداد پاس ہو چکی۔