بین الاقوامی

شی زانگ زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 126 ہو گئی

بیجنگ:چین کےشی زانگ خود اختیار علاقے کی عوامی حکومت کے دفتر اطلاعات نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شی زانگ کے شیگاتسے شہر کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے میں 9 تاریخ کو صبح 6 بجے تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 126 اور متاثرہ افراد کی تعداد 61 ہزار 500 تک جا پہنچی ہے۔
روسی صدر پیوٹن ،پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت بین الاقوامی تنظیموں اور ممالک کے سربراہان نے صدر شی جن پھنگ کو اس حوالے سے یکجہتی کے پیغامات بھیجے ہیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker