دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا آغاز ہفتہ 11 جنوری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا جس کا افتتاحی میچ 11 جنوری کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 15 منٹ پر دبئی کیپیٹلز دفاعی چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی مرحلے سے قبل اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں میں انگلینڈ کے اوپنر فل سالٹ اور پاکستان کے بائیں ہاتھ کے کلائی اسپنر سفیان مقیم ابوظبی نائٹ رائیڈرز میں شامل ہوگئے ہیں۔ سالٹ کو وائلڈ کارڈ کے طور پر شامل کیا گیا ہے جبکہ حسن خان کی عدم دستیابی کے بعد سفیان اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ افغانستان کے اسپنر اللہ محمد غضنفر ایم آئی ایمریٹس اسکواڈ کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ وجے کانت ویاسکانت ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔
ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی 6 ٹیموں کے اسکواڈ ابو ظبی نائٹ رائیڈرزآدتیہ شیٹی، علی خان، علیشان شرفو، آندرے رسل، اینڈریز گوس، چرتھ اسلانکا، ڈیوڈ ولی، جو کلارک، لوری ایونز، مائیکل پیپر اور سنیل نارائن۔ گداکیش موتی، ابرار احمد، جیسن ہولڈر، کائل میئرز، فل سالٹ (وائلڈ کارڈ)، روسٹن چیز، شاہد اقبال بھٹہ، سفیان مقیم، ٹیرینس ہندس اور وجئے کانت ویاسکانت ، ڈیزٹ وائپرزایڈم ہوز، ایلکس ہیلز، علی نصیر، اعظم خان، لیوک ووڈ، مائیکل جونز، محمد عامر، نیتھن سوٹر، شیرفین ردرفورڈ، تنیش سوری اور ونندو ہسارنگا ، ڈین لارنس (وائلڈ کارڈ)، ڈیوڈ پین، دھرو پراشر، فخر زمان، کوشل ملا (زخمی باس ڈی لیڈے کی جگہ)، خزیمہ بن تنویر، لوکی فرگوسن، میکس ہولڈن اور سیم کرن (سیزن 2 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر وائپرز کے لئے کھیلے)۔دبئی کیپٹلزداسن شناکا، ڈیوڈ وارنر، دشمنتھا چمیرا، حیدر علی، راجا عاکف، روومین پاول، سیم بلنگز، سکندر رضا، ظاہر خان، جیک فریزر میک گرک ، اولیور اسٹون ، ایڈم روسنگٹن (وائلڈ کارڈ)، آریہ مان ورما (جیک فریزر میک گرک کے متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل)، بین ڈنک، برینڈن میک مولن، گاروکا سنکیتھ (متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل)، فرحان خان، گلبدین نائب، جو برنز، جو ویدرلی، نجیب اللہ زدران، عبید میک کوئے، اسکاٹ کوگلین، شرف الدین اشرف (متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل)، شائی ہوپ، شاہ رخ احمد اور ذیشان نصیر ۔ گلف جائنٹسایان افضل خان، بلیسنگ مزاربانی، کرس جارڈن، دیپیندر سنگھ ایری، گرہارڈ ایرسمس، جیمز ونس، جورڈن کاکس، محمد زوہیب زبیر، ریحان احمد اور شمرون ہیٹمائر، ایڈم لیتھ، ڈومینک ڈریکس،
ڈینیئل ورال (سیزن 2 میں وائلڈ کارڈ پلیئر کے طور پر جائنٹس کی جانب سے کھیلے گئے)، دوشان ہیمنتھا (متبادل کھلاڑی کے طور پر معاہدہ کیا گیا)، ابراہیم زدران، مارک ایڈیئر، اولی رابنسن (وکٹ کیپر بلے باز)، ٹم ڈیوڈ، ٹام کرن، ٹائمل ملز، محمد صغیر خان، محمد عزیر خان اور وحید اللہ زدران ، ۔ایم آئی اماراتعقیل حسین، آندرے فلیچر، ڈینیئل موسلے، فضل الحق فاروقی، جورڈن تھامسن، کیرون پولارڈ، کوشل پریرا، محمد روہید خان، محمد وسیم، نکولس پورن، نوشتش ، وقار سلام خیل ، اللہ محمد غضنفر، الزاری جوزف، آریان لاکرا، بین چارلس ورتھ، فرید احمد، روماریو شیفرڈ، ٹام بینٹن، تھامس ڈراکا اور ظہور خان۔شارجہ وارئیرز ٹم ساؤتھی (کپتان)، ایڈم ملن، عادل رشید (سیزن 2 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر وارئرز کی جانب سے کھیلے گئے)، ایشٹن اگر، ایوشکا فرنینڈو، بھانوکا راجا پاکسے، ڈینیئل سیمس، ایتھن ڈی سوزا، ہرمیت سنگھ، جیسن رائے، کریم جنت، کیمو پال، میتھیو ویڈ، روہن مصطفی، ٹم سیفرٹ، تروین میتھیو اور ویرن دیپ سنگھ۔، دلشان مدوشنکا، جانسن چارلس، جنید صدیقی، محمد جواد اللہ، کوشل مینڈس، لیوک ویلز، پیٹر ہیٹزوگلو اور ٹام کوہلر کیڈمور ۔