بین الاقوامی

گریناڈا کے وزیر اعظم ڈیکون مچل چین کا دورہ کریں گے

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان گو جیاکھون نے گریناڈا کے وزیر اعظم ڈیکون مچل کے دورہِ چین کے بارے میں کہا کہ اس سال 20 جنوری کو چین اور گریناڈا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی بیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین اس خصوصی موقع پر وزیر اعظم ڈیکون مچل کے چین کے سرکاری دورے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ وزیر اعظم ڈیکون مچل سے ملاقات کریں گے اور چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کریں گے۔دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات ہو گی اور تعاون کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں بھی دونوں مشترکہ طور پر شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی بھی مہمان وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ فریقین دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اپنے دورے میں گریناڈا کے وزیراعظم ڈیکون مچل بیجنگ کے علاوہ صوبہ زے جیانگ اور شنگھائی شہر کا بھی دورہ کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker