اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے کے شہر شیگاتسے کی ڈنگری کاؤنٹی میں ہونے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں شدید جانی نقصان کے حوالے سے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ تباہی کی صورتحال پر پوری توجہ دے رہا ہے اور مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔
یورپی یونین کمیٹی کے کرائسس مینجمنٹ کے انچارج ربیب نے ایک بیان میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کے لئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین زلزلے کے متاثرین کو مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔