بیجنگ (شِنہوا) چینی ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (سی اے ایس ٹی)نے اعلان کیاہےکہ3ہزار226ڈاکٹریٹ کے امیدواروں کا پہلا گروپ حکومت کے حمایت یافتہ ایک2 سالہ منصوبے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے تاکہ ہونہار نوجوان سائنسدانوں کی حمایت کی جا سکے۔
امیدواروں کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی جس کا مقصد ان کے تعلیمی نقطہ نظر کو وسیع کرنا، تعلیمی تجربے کو بڑھانا اور ان کی تعلیمی ترقی کو تیز کرنا ہے۔ اس منصوبے کی حمایت کا دورانیہ جنوری 2025 سے دسمبر 2026 تک مقرر کیا گیا ہے۔
سی اے ایس ٹی کے مطابق یہ منصوبہ بنیادی طور پر 30 سال سے کم عمر کے جامعات اور تحقیقاتی اداروں سے وابستہ نیچرل سائنسز، انجینئرنگ، زرعی سائنسز اور طب کے شعبوں سے تعلق رکھنےوالے ڈاکٹریٹ کے امیدواروں کے لئےمختص ہے ۔
منتخب امیدواروں کے لئے اعلیٰ سطح کی تعلیمی کانفرنسوں میں شرکت، اعلیٰ معیار کے تحقیقی مقالے شائع کرنے اور بیرون ملک تعلیمی تبادلے میں حصہ لینے کے لیے تعلیمی فنڈنگ مختص کی جائے گی۔
سی اے ایس ٹی ہر امیدوار کو 40 ہزار یوآن (5 ہزار565امریکی ڈالر) تک مالی معاونت فراہم کرے گا۔