بین الاقوامی

امریکہ چینی کمپنیوں پر عائد غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر ختم کرے،چین کی وزارت خارجہ

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے متعلقہ چینی کمپنیوں کو "فوج سے متعلق کاروباری اداروں” کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کے بے جا استعمال ، مختلف ناموں سے امتیازی فہرستیں بنانے، چینی کاروباری اداروں پر غیر معقول دباؤ اور چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا حق چینی عوام کا بنیادی حق ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ترجمان نے امریکہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط اقدامات کو درست کرے اور چینی کمپنیوں کے خلاف اپنی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں اور "لانگ آرم "اختیارات کو ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ چین، چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق ،ان کے مفادات اور ترقی کے اپنے جائز حق کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اختیار کرے گا ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker