دبئی : دنیائے کرکٹ کا ایک مقابلہ آرہا ہے اور اگلے ماہ سے لیجنڈ 90 لیگ شروع ہورہی ہے یہ لیگ، 90 گیندوں پر مشتمل ایک متحرک فارمیٹ ہے جس نے گیم چینجر ثابت ہونے کا وعدہ کرتا ہے جو دنیا بھر کے کرکٹ لیجنڈز کو متحد کرے گا۔ لیگ میں 7 فرنچائزز چھتیس گڑھ واریئرز، ہریانہ گلیڈی ایٹرز، دبئی جائنٹس، گجرات اسمپ آرمی، دہلی رائلز، بگ بوائز اور راجستھان کنگز میدان میں اتریں گی۔
شیکھر دھون اور راس ٹیلر دہلی رائلز کی نمائندگی کریں گے جبکہ کرس گیل بگ بوائز کے لئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوین براوو راجستھان کنگز کی قیادت کریں گے جبکہ ہربھجن سنگھ ہریانہ گلیڈی ایٹرز کے لئے میدان میں اتریں گے۔ لیگ میں سریش رائنا، معین علی اور مارٹن گپٹل جیسے عظیم کرکٹرز بھی شرکت کریں گے، جس سے شائقین کرکٹ کی شاندار کارکردگی کو یقینی بنائیں گے۔لیجنڈ 90 لیگ رواں سال فروری میں شروع ہوگی۔ کرکٹ کے بہترین لیجنڈز کی میدان میں واپسی کے بعد شیڈول اور ٹیم روسٹر سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔