پاکستانٹاپ سٹوری

عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک مؤخر

اسلام آباد(آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔

عدالتی عملے کے مطابق جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں ، کیس کا فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جا ئے گا، عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری کو آگاہ کر دیا۔
عمران خان کے وکیل خالد یوسف چودھری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عدالتی عملے نے بتایا ہے فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کر کے 6 جنوری مقرر کی تھی۔
خیال رہے کہ نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی تھی اور 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی تھی۔
واضح رہے کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف یہ واحد کیس ہے جس کا ٹرائل ایک سال تک چلا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker