بین الاقوامی

جنوبی کوریا کی عدالت نے یون سیوک یو کی گرفتاری کے وارنٹ کو چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کر دی

سیئول : جنوبی کوریا کی عدالت نے یون سیوک یو کی گرفتاری کے وارنٹ کو چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔
یونہاپ نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے معطل صدر یون سیوک یو کی گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد کو چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
اطلاع کے مطابق، سیول ویسٹرن ڈسٹرکٹ کورٹ نے اسی دن گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد کو چیلنج کرنے کے لیے یون سیوک یو کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ درخواست مسترد کرنے کی وجوہات کو منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔2 جنوری کو یون سیوک یو نے گرفتاری ،ضبطی اور تلاشی کے وارنٹ پر عمل درآمد کے خلاف سیول ویسٹرن ڈسٹرکٹ کورٹ میں اعتراض کی ایک درخواست دائر کی تھی ۔ یون سیوک یو کا ماننا ہے کہ عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری فوجداری قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے اور اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔
یاد رہے کہ 31 دسمبر 2024 کی صبح، جنوبی کوریا کی سیول ویسٹرن ڈسٹرکٹ کورٹ نے شہری بدامنی کے آغاز اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں معطل صدر یون سیوک یو ک کی گرفتاری اور سیول میں واقع صدارتی رہائش گاہ کا سرچ وارنٹ جاری کیا۔جنوبی کوریا کی آئینی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کے صدر کے مواخذے کی کامیاب تحریک کے بعد ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker