بین الاقوامی

چین کی ماحولیاتی بحالی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں

بیجنگ: چین کی وزارت قدرتی وسائل نے کہا ہے کہ چین نے ماحولیاتی بحالی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،ملک کے "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے دوران ملک کے ماحولیاتی تحفظ کے حفاظتی نظام کی تعمیر کے سلسلے میں 27 لینڈ اسکیپ منصوبوں ، تاریخی کانوں کی ماحولیاتی بحالی کے لئے 49 مظاہرے کے منصوبوں اور سمندری ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے 63منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے ، جس کی بدولت 5 ملین ہیکٹر سے زیادہ رقبے کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا ، تاریخی کانوں کی بحالی کا رقبہ 30،300 ہیکٹر سے تجاوز کر گیا ، 380 کلومیٹر سے زیادہ ساحلی لائنوں اور 30،000 ہیکٹر سے زیادہ ساحلی ویٹ لینڈز کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین کے مینگروو رقبے میں اس صدی کے آغاز کے مقابلے میں تقریباً 38 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ، جس سے چین دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک بن گیا ہے جہاں مینگروو کے رقبے میں خالص اضافہ ہوا ہے۔ 2024ء میں چین میں تیل و گیس اور نان آئل اینڈ گیس کی دریافت میں پیش رفت ہوئی ہے اورکھرب مکعب میٹر کے 3 گیس فیلڈز دریافت ہوئے ہیں جبکہ تانبے، لیتھیم، ریئر ارتھ اور لوہے کی دریافت اور ذخائر میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر، چین کی اہم اسٹریٹجک معدنیات کی دریافت کے شعبے میں "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیا گیاہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker