بین الاقوامی

کلاسکس میں چینی تصورات ": چین میں داخل ہو کر سوچ کے ماخذ کی دریافت  

بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے ایشیا-افریقہ لینگویجز پروگرام سینٹر نے”کلاسکس میں چینی تصورات "کا  تیسرا سیزن پیش  کیا، جو جمعہ کے روز سی جی ٹی این کثیر لسانی پلیٹ فارمز پر نشر   کیا گیا ، اور کئی ممالک میں مین اسٹریم   ٹی وی اسٹیشنوں پر نشر کیا جائے گا۔ اس سیزن کا پروگرام تین اقساط پر مشتمل ہے، جس میں نئے دور میں چین کی حکمرانی کی حکمت عملی میں شامل نظریاتی طاقت اور روایتی اقدار کی نمائش اور ایک حقیقی چین کو   دکھایا  گیا ہے۔ اس پروگرام کو چین کے  صوبہ فوجیان کے شہر سان منگ میں فلمایا گیا تھا اور اس نے بین الاقوامی شہرت یافتہ  ماہر چین کو فیلڈ ریسرچ کرنے اور چین کی جدید طرز حکمرانی کے عملی معاملات کا تجزیہ کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ پروگرام کے میزبان، ترکیہ کے ماہر چین پروفیسر جیلائی نے پروگرام کی ریکارڈنگ کے بعد کہا کہ اس ثقافتی سفر نے انہیں "چین کی گہرائیوں” کو چھونے کا موقع دیا، وہ پرجوش اور سادہ مقامی باشندوں اور خوشحال اور ترقی پذیر سماج سے بہت متاثر ہوئے۔ ان  کا ماننا ہے کہ دورِ حاضر کی چین کی دانشمندی قدیم زمانے کی  چار عظیم ایجادات کی طرح چینی تہذیب کی  بنی نو انسان کی ترقی کے لئےمسلسل خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker