بیجنگ(آئی پی ایس) چین کی جانب سے وانواتو کو 35 ٹن سامان کی حوالگی کی تقریب وانواتو کے ہوائی اڈے پر منعقد ہوئی ۔ وانواتو کے وزیر اعظم سالوی اور وانواتو میں چینی سفیر لی منگ گانگ نے اس تقریب میں شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، فولڈنگ بیڈ، پانی صاف کرنے کے آلات، خوراک اور طبی سامان شامل ہے۔ وزیر اعظم سلوی نے اس تقریب میں چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک نازک وقت میں چین کی مدد دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔ وانواتو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سامان جلد از جلد متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائے۔
یاد رہے کہ 17 دسمبر 2024 کو جنوبی بحرالکاہل کے جزیرے ملک وانواتو کے پانیوں میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت پورٹ ولا میں شدت سے محسوس کیے گئے اور اس سے متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔