ٹاپ سٹوریتجارت

نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی بلندی کو چھولیا

کراچی(آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے دن 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق 100نئے سال کے پہلے روز کا آغاز منفی انداز میں ہوا تاہم بعد ازاں کاروبار میں مثبت تیزی دیکھنے میں آئی۔
ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1957 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 117084 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نئی بلند ترین سطح ہے۔
یاد رہے کہ سال 2024 کے آخری روز 100 انڈیکس میں 970 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 414 پوائنٹس کم ہوکر 114844 پر بند ہوا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker