بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات سرکاری طور پر ادا کی جائیں گی اور ملک بھر میں سات روزہ سوگ منایا جائے گا۔
سوگ کی مدت کے دوران، ایوان صدر سمیت تمام سرکاری اداروں میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔ منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں مقامی وقت کے مطابق 26 دسمبر نئی دہلی میں علالت کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔
بھارتی وزارت داخلہ نے 27 تاریخ کو اعلان کیا کہ اسی دن شیڈول تمام سرکاری تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں، اور سوگ کے دوران سرکاری سطح پر کسی بھی تفریحی سرگرمی کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔