پاکستانتازہ ترین

مونس الٰہی کی بیرون ملک گرفتاری کی تیاریاں، عدالت نے حکم دیدیا

لاہور(آئی پی ایس) ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما چودھری مونس الہٰی اور شریک ملزم محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لئے دوبارہ اقدامات کئے جائیں، آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ عمرے پر ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے، پرویز الہٰی نے بریت کی درخواست دائر کی، پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے فریقین سے دلائل طلب کر لئے ہیں۔
سپیشل سینٹرل عدالت نے تحریری حکم میں مزید کہا کہ عدالت کیس کی مزید سماعت 20 جنوری کو کرے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker