بین الاقوامی

چینی صدر کا پی ایل اے مکاؤ گیریژن کو "ایک ملک، دو نظام” کے لیے زیادہ خدمات سرانجام دینے کی ہدایت

بیجنگ ()
چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) مکاؤ گیریژن کا دورہ کیا۔ انہوں نے مسلح افواج کی مضبوط تعمیر، قومی دفاع کی کارکردگی کو بڑھانے اور مکاؤ خصوصیات کے ساتھ "ایک ملک، دو نظام” کے عمل میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ 25 سالوں کے دوران ، مکاؤ میں تعینات پی ایل اے کی فوج نے قومی خودمختاری ، سلامتی ، ترقیاتی مفادات اور مکاؤ کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کی مکاؤ کے ہم وطنوں کی جانب سے بے حد پذیرائی کی گئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker