بین الاقوامی

امریکہ سرد جنگ اور بالا دستی کی ذہنیت کو ترک اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹس شائع کرنا بند کرے:چین کی وزارت خارجہ


بیجنگ: امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے چین کی فوجی اورسکیورٹی پیش رفت پر سالانہ رپورٹ جاری کرنے پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے 19 دسمبر کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ امریکی رپورٹ بھی ماضی کی رپورٹس کی طرح حقائق کو نظر انداز کرتی ہے اور تعصب سے بھرپور ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‘چائنا تھریٹ تھیوری پھیلانا صرف اپنی فوجی بالادستی برقرار رکھنے کا بہانہ ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین دنیا میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ایک مضبوط قوت رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا بھی بھرپور دفاع کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت اور تسلط پسندانہ رویے کو ترک کرے، چین کے تزویراتی عزائم اور قومی دفاع کی تعمیر کو معروضی اور منطقی انداز میں دیکھے، ہر سال ایسی غیر ذمہ دارانہ رپورٹس شائع کرنا بند کرے اور چین امریکہ تعلقات اور دونوں ا فواج کے تعلقات کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker