واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے مالی سال 2025 کے لیے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ منظور کر لیا، جس کے حق میں 85 اور مخالفت میں 14 ووٹ آئے۔ اس ایکٹ کا کل حجم 895.2 بلین امریکی ڈالر تک جا پہنچا اور اس میں امریکی فوج کی تنخواہ میں اضافہ اور ہاؤسنگ کی بہتری بھی شامل کی گئی ہے۔ تاہم ٹرانسجینڈر میڈیکل سے متعلقہ پابندیوں کی وجہ سے اس ایکٹ نے دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان شدید تنازعہ بھی پیدا کیا ہے۔
اگلے مرحلے میں یہ ایکٹ صدر بائیڈن کے دستخط ہونے کے بعد قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔