بیجنگ:چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کے 15 ویں دور میں چینی کاروباری اداروں اور افراد کو پابندی کی فہرست میں شامل کرنے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کی بار بار نمائندگی اور مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے، یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے 15 ویں دور میں کچھ چینی کمپنیوں اور افراد کو "جامع پابندیوں” کی فہرست میں شامل کیا ہے. چین اس کی سخت مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔ چین نے ہمیشہ یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے جن کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں ہے اور انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اختیار حاصل نہیں ہے۔ چین یورپی یونین پر زور دیتا ہے کہ وہ چینی کمپنیوں کو فہرست میں شامل کرنا اور چینی کمپنیوں کے جائز مفادات کو نقصان پہنچانا فوری طور پر بند کرے تاکہ چین اور یورپی یونین کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مجموعی مفادات کا تحفظ کیا جاسکے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔ چین چینی کاروباری اداروں کے جائز اور قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔